اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے یہودی آباد کاری کے عمل کو قیام امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی آبادکاری میں بلا روک ٹوک توسیع ، امن کی کوششوں میں حائل ہو سکتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ادھر برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
.......
/169